• PUTAJ - Oriental Studies
    Vol 20 No 1 (2013)

                                                                                                       ادارىہ

    پیوٹاج "دراسات شرقیہ"  كا بیسواں شمارہ پىش خدمت ہے۔ گذشتہ شماروں کی طرح موجودہ شمارے کے لئے موصول شدہ کل  ۳۵ مقالات كوتصحیح و تنقیح کے مختلف مراحل سے گزارا گیا- ماہرىن كی آراءکے مطابق جو مقالات تحقىق كے معىار پر پورے نہىں اترے،  انہىں شامل اشاعت نہىں كىا گىا۔اس شمارے کی خاص بات یہ ہے ۔کہ اسے پیوٹا کی گولڈن جوبلی کے موقع پر نکالا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی ضخامت بھی قدرے زیادہ ہے۔ موجودہ شمارے کی ایک اورخصوصیت یہ ہے کہ مقالات کی اکثریت کو بیرون ملک ماہرین کے محاکمے سے گزارا گیا ہے۔

    تعلیم و تعلم ایک مربوط اور مسلسل عمل ہے۔ انسانی کاوشوں میں ہر وقت  اصلاح كى گنجائش  موجود رہتى ہے ‘ اس سلسلے مىں ہم آپ كے علمى آراء كى روشنى مىں مزىد بہترى كى طرف گامزن ہونے کے لئے  ہر وقت تیار  ہیں۔

    میں صدرپیوٹا جمیل احمد، معتمد اعلیٰ ڈاکٹرقاضی فضل ناصر، لٹریری سیکریٹری ڈاکٹر ذاکر اللہ جان اور دیگرایگزیکٹیوز، سب مقالہ نگاران و تجزیہ نگاران اور کمپوزران اورڈاکٹر مرسل فرمان)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ(،مسرور الحسن و سلیم خان ، انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اینڈ اریبک سٹڈیز، جامعۂ پشاوركا تہ دل سےشكر گزار ہوں ‘ جنہوں نے اس وقیع علمی سفر کی تکمیل میں ہمارے ساتھ بھرپورتعاون كىا۔

    خیر اندیش

          معراج الاسلام ضیاء

     پی ایچ-ڈی، لیڈز، برطانیہ)ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اینڈ اریبک سٹڈیز)

  • PUTAJ - Oriental Studies
    Vol 23 No 1 (2016)
     اداریہ

                                                                                                                                                                       معزز قارئین السلام علیکم!

    اجتماعی زندگی کی نشو ونما میں معاونت کرنے والی وہ تحریریں جو تحقیق اور تخلیق دونوں کے امتزاج سے صورت پذیر ہوتی ہیں۔ذہنوں کو نئی جلا بخشتی ہے اور پیوٹاج نے ہمیشہ ایسی ہی منتخب اور نئی تحریروں کو سراہتے ہوئےانہیں اشاعت کے مرحلے سے گزارا ہے۔تاکہ فکر و فن اور بصیرت افروزی کا یہ عمل بنا کسی رکاوٹ کے جاری رہے ۔یہ علمی ، ادبی، تحقیقی اور معلوماتی مجلہ پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کی اُن سرگرمیوں کا تسلسل ہے جومختلف فورمز پر سیمینارز، کانفرنسز، مشاعروں اور دیگر صحت مند تخلیقی و تحقیقی  کاوشوں کی شکل میں پورا سال جاری  و ساری رہتی ہیں۔

                پیوٹاج کا نیا شمارہ آپ کے ذوقِ مطالعہ کی نذر ہے۔ یہ تحقیقی مجلہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں پوری تندہی اور لگن کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔پیوٹاج کے ادارتی بورڈ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی معیار کو پیش نظر رکھا ہے۔

    مضامین کا یہ گلدستہ اردو، پشتو، فارسی اور عربی زبانوں کے پھولوں سے سجا ہے اور اسی وسیلے سے پڑھنے والوں کو مختلف زبانوں کے تحقیقی رجحانات اور نئے موضوعات سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ اس خطے کی اہم ادبی شخصیتوں اور موضوعات کو دنیا کے دیگر خطوں کی دانشگاہوں تک رسائی کو ممکن بنانا ہے۔ اسی سوچ کے پیش نظر ملکی و عالمی سطح پر مختلف ادوار میں معاشرتی تعمیرِ نو کے لئے مذکورہ زبانوں کے ادب نے جو کردار ادا کیا ہے وہ سب پر عیاں ہے۔

                پیوٹاج کے اس تحقیقی شمارے کو آن لائن پڑھنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ ہمیں اس شمارے کے بارے میں آپ کی آرا  اور مشوروں کا انتظار رہے گا۔

     

    مدیر

    ڈاکٹربادشاہ منیر بخاری

  • PUTAJ - Oriental Studies
    Vol 22 No 1 (2015)
                                                                                                    اداریہ

                پیوٹاج (مطالعاتِ علومِ شرقیہ) کا بائیسواں شمارہ حاضر خدمت ہے۔ یہ شمارہ آن لائن بھی شائع ہو رہا ہے۔ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے ہماری کوشش ہے کہ پیوٹاج(مطالعاتِ علومِ شرقیہ) کے معیار کو اور بہتر بنایا جا سکے۔

                انجمنِ اساتذہ ٔ جامعہ پشاور (پیوٹا) اساتذہ کی ایک نمائندہ تنظیم ہے جو اساتذہ کے حقوق ، اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور یونیورسٹی اساتذہ کو تحقیق اور تدریس میں بہتری لانے کے لئے مختلف جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور پیوٹاج اس کی ایک زندہ مثال ہے۔گزشتہ کئی دہائیوں سے پیوٹاج کے توسط سے تحقیق کی ترویج ہو رہی ہے۔ اس مجلّہ کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اپنے منظور شدہ مجلّوں میں شامل کیا ہے اور اس کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں علومِ شرقیہ (اُردو، فارسی، پشتو، عربی اور اسلامیات) کی تحقیق کو ایک اچھا اور معیاری پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے اور اس کی آن لائن اشاعت اسے دنیا بھر تک رسائی دے رہی ہے۔

                پیوٹاج(مطالعاتِ علومِ شرقیہ) کی یہ کوشش ہے کہ علومِ شرقیہ کی روایات کو مزید بہتر کیا جائے اور اس سلسلے میں عملی کام کیے جائیں ۔ پیوٹاج(مطالعاتِ علومِ شرقیہ) آپ کی تحقیق کو دنیا تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ ہمیں اپنے مقالات بروقت ارسال کریں، معیاری تحقیق کے حامل مقالہ جات ریفری کرنے کے بعد شائع کیے جائیں گے۔ مقالہ کے لیے سرورق کی پشت پر ہدایات درج کر دی گئی ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر مقالے کو تحقیقی اصولوں کے مطابق اور پیوٹاج(مطالعاتِ علومِ شرقیہ) میں قابل اشاعت بنایا جا سکتا ہے۔آپ کا مقالہ جونہی بذریعہ برقی ڈاک موصول ہوگا آپ کو مقالے کے قابل اشاعت ہونے یا نہ ہونے اور ریفری کی رپورٹ سے بھی از خود بذریعہ برقی ڈاک آگاہ کر دیا جائے گا۔

    تبصرہ کے لیے ہمیں اپنی حالیہ کتب ارسال فرمائیں۔اور پیوٹاج(مطالعاتِ علومِ شرقیہ) کی بہتری کے لیے اپنی آراء بذریعہ خط، برقی ڈاک ہمیں ضرور ارسال کریں تاکہ ہم اپنے معیار کو خوب سے خوب تر بنا سکیں۔

     

    ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری

    مدیر پیوٹاج (مطالعاتِ علومِ شرقیہ)

1 - 3 of 3 items